کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کب ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش سے موسم
(فوٹو: بول نیوز)

شہرِ قائد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، متعدد علاقوں میں آج صبح ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج مزید بارش بھی ہوگی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ مغرب میں عمان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہوا کے اس کم دباؤ کے باعث شہرِ قائد میں آج ہلکی اور معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کل جمعرات کے روز بھی ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ 4 سے 6اگست کے دوران شدید مون سون ہوائیں سندھ پر اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔ ایسی ہی ہواؤں کے باعث کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح سے کراچی کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ شہر کے جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کھارادر، لیاری، صدر، ٹاور، ملیر اور شارعِ فیصل شامل ہیں۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشیں ہوئیں، آسمانی بجلی اور دیگر حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے

گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکی پھلکی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردئیے گئے۔

Related Posts