کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج سے 3روز تک بارشوں کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج سے 3روز تک بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج سے 3 روز تک بارشیں ہوں گی جبکہ جمعرات کی دوپہر اور شام سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرِ موسمیات جواد میمن کا کہنا ہے کہ آج دوپہر اور شام کے وقت سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہوجائے گا جس کے نتیجے میں 18 اور 19 جون کے روز بارش ہوگی۔ کراچی کے تقریباً تمام علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ بارش سے قبل آندھی بھی آسکتی ہے۔ کرچی کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جہاں ہائی وے سمیت سرجانی ٹاؤن، گلشنِ حدید اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

بارشوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جواد میمن نے کہا کہ ماضی میں پری مون میں بارش کے طاقتور سسٹم دیکھنے میں آئے اور غیر معمولی بارشیں بھی ہوئیں۔ رواں برس پری مون سون 3 مختلف سسٹمز کا مجموعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرِ عرب سے بادلوں کا ایک سسٹم سندھ کے شہروں کی طرف بڑھ رہا ہے جن میں کراچی سب سے اہم ہے۔ ایک طاقتور سسٹم بنگال کی طرف موجود ہے جو پاکستان کا رخ کرے گا جبکہ ایک اورسسٹم ملک کے وسطی و بالائی علاقوں میں ہوگا۔

جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کانظام فعال ہوجائے گا۔ جواد میمن نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ نظام سندھ کے کئی دیہی علاقوں میں بھی بارش کا سبب بنے گا جہاں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی، تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی، تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

اس کے علاوہ جمعہ کے روز سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

Related Posts