کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain in karachi

کراچی : صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیاہے۔

اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں پری مون سون کی پیشگوئی کی ہے، 16سے19جون تک تیزہواؤں اورموسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال سے سسٹم سندھ میں16جون کوداخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباداور گھوٹکی میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں18اور19جون کوتیزہواؤں کی ساتھ بارش کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں کل طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بل بورڈز گرنے کا خدشہ، وارننگ جاری

یاد رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

Related Posts