سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ موسمیات کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ آج  صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 88، ناظم آباد میں 86، گلشنِ حدید میں 77، مسرور بیس میں 46، لانڈھی اور یونیورسٹی روڈ پر 21 جبکہ جناح ٹرمینل پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 45، گجرات میں 26، گجرانوالہ میں 25، سیالکوٹ میں 12 جبکہ جہلم میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ میں 21، کالام میں 8، پارا چنار اور پٹن میں 4 جبکہ سیدو شریف میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش سے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے

Related Posts