راولپنڈی :وفاقی وزیر پاکستان ریلوے شیخ رشید احمد کاکورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا، آج اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان ہے۔
شیخ رشید نے 8 جون کو کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد خود کوگھر میں قرنطینہ کرلیا تھا بعد ازاں ڈاکٹر کے مشورے پر احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
اسپتال میں علاج کے بعد شیخ رشید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور آج ان کو اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا جس کے بعد امید ہے کہ وہ جلد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لینگے۔
دوسری طرف پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 148 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 192970 ہوگئی ہے اور ملک میں 3903 اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 95 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 84 ہزار ہلاک