عوام کیلئے خوشخبری، ریلوے کا مزید 3 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، ریلوے کا مزید 3 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ
عوام کیلئے خوشخبری، ریلوے کا مزید 3 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزارتِ ریلوے نے مسافروں کی سہلوت کے پیشِ نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔

وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی

تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزیات اور تفصیلات بھی مرتب کی گئیں۔

قبل ازیں، 5 اکتوبر کو کراچی اور لاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔

Related Posts