کراچی، پاکستان ریلوے کا احسن اقدام، حسن ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پاکستان ریلوے کا احسن اقدام، حسن ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

کراچی میں پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے حسن ہسپتال کے مقام پر کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کرلیا۔ کورونا ویکسینیشن سینٹر کراچی ریلویز کے حسن ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔ویکسینیشن سینٹر میں ریلوے ملازمین اور عام عوام کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

گنجائش کے اعتبار سے ریلوے کے ویکسینیشن سینٹر میں 200 افراد کی روزانہ ویکسین کی جاسکتی ہے جہاں ویکسینیشن سے متعلق تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ حسن ہسپتال اسٹاف کے 10 ممبران کو کورونا ویکسین سینٹر سے منسلک کردیا گیا۔

ویکسینیشن سوائے اتوار کے صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کی جائیگی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی جناب محمد حنیف گل نے حسن ہسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اور ڈی ایم او کی مسلسل کوششوں سے ۔ویکسینیشن سینٹر کا قیام ممکن ہوا ہے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی ایشیا کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز کردیا گیا جس میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے تمام مراحل گاڑی میں ہی مکمل کیے جاتے ہیں۔

 پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان اور جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز2 روز قبل کیا جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کام کرے گا۔ پنجاب حکومت ویکسینیشن میں آسانی کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی ایشیا کے پہلے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا آغاز

Related Posts