کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا،مسافرٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

کراچی:کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا،مسافرٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکارہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن میں پیش آئے ٹرین حادثے کے باعث اب تک ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس ٹرین 4گھنٹے، کراچی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے اور قراقرم ایکسپریس پونے2 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس، جناح ایکسپریس، گرین لائن اور تیزگام ایکسپریس بھی2 گھنٹے تاخیرسے کراچی پہنچیں۔

کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورکوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی۔ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

مسافروں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی کویقینی بنایا جائے، ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو گھنٹوں پلیٹ فارم پر گزارنے پڑنے ہیں، مسافروں نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی دنیا کے 10بدترین شہروں میں شامل، عالمی جریدے نے رینکنگ جاری کر دی

Related Posts