ریل حادثہ: کوٹری میں علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریل حادثہ: کوٹری میں علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ریل حادثہ: کوٹری میں علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی: علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری کے مقام پر حادثہ پیش آنے کے باعث ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔

سندھ کے ضلع جام شورو میں ریل کو پیش آنے والے حادثے میں بوگیوں کے پٹڑی سے اتر جانے کے باعث ریلوے کا ڈاؤن ٹریک بند کرنا پڑا جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جامشورو کے تعلقہ کوٹری میں پیش آنے والے ریل حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

پٹڑی سے اتر جانے والی بوگیاں ریلوے ٹریک سے ہٹائی جا رہی ہیں تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک پر بحال کی جاسکے۔ حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کی آمدورفت پہلے ہی متاثر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

بوگیوں میں یکم نومبر کو آگ لگنے کے بعد علاقہ مکینوں نے آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی ریسکیو کیا جبکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق شکار پور  میں  شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے باعث ٹرین کی 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا، تاہم انجن اور دیگر بوگیوں کو جلد  الگ کر لیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: سکھر ایکسپریس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

Related Posts