صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار، عدالتی فیصلہ جاری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
صحافی محسن جمیل بیگ کی حراست وتشدد کے خلاف اہلیہ کا بیان سامنے آگیا
صحافی محسن جمیل بیگ کی حراست وتشدد کے خلاف اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد:عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ 9 بجے ہوا اور ساڑھے 9 بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، عدالت نے کہا کہ محسن بیگ کا بیان پولیس ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سوا دو بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور غیر قانونی حراست میں رکھے محسن بیگ نہیں پیش کیا، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔

فیصلے کے مطابق چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں رکھتے تھے، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے ان غیر قانونی افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے الگ مقدمہ دیدیا،ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا۔

دوسری جانب صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کی ٹیم نے دوبارہ چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران ایف آئی اے کے ساتھ اسلام آباد پولیس بھی موجود،پورے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: صحافی محسن جمیل بیگ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق محسن بیگ کے گھر کی بجلی بند کر دی گئیہے،ایف آئی اے اہلکار گھر میں موجودہیں، محسن بیگ کے بھانجے اور کزن کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔