مانسہرہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ، بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانسہرہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ، بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹے گرفتار
مانسہرہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ، بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹے گرفتار

مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ پڑا ہے جس کے دوران ان کے بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ترنگڑی میں واقع مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ ماراجس کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ چھاپہ پڑنے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

ڈی پی او صادق بلوچ نے مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپے، بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹوں کی گرفتاری کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس کے دوران وفاقی کابینہ نے مفتی کفایت اللہ کیخلاف سنگین غداری کیس کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 روز قبل ہوا، وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی، چیئرمین ایف بی آر کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مفتی کفایت اللہ کیخلاف کیس کی منظوری دیدی

Related Posts