خوبصورت بیوی وہ ہے جو جنت کے قریب لائے۔مفتی انس اور ثناء خان کی نئی تصویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوبصورت بیوی وہ ہے جو جنت کے قریب لائے۔مفتی انس اور ثناء خان کی نئی تصویر وائرل
خوبصورت بیوی وہ ہے جو جنت کے قریب لائے۔مفتی انس اور ثناء خان کی نئی تصویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ ثناء خان اور شوہر مفتی انس کی نئی تصویر وائرل ہوئی ہے جبکہ مفتی انس کا کہنا ہے کہ سب سے خوبصورت بیوی وہ ہے جو اپنے شوہر کو جنت کے قریب لانے کیلئے کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کی طرف توجہ دینے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کی نئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی۔

تصویر کے ساتھ اپنے تحریری پیغام میں مفتی انس نے کہا کہ سب سے خوبصورت بیوی وہ نہیں جو آپ کے ساتھ اچھی لگے بلکہ وہ بیوی سب سے خوبصورت ہے جو اپنے شوہر کو جنت کے قریب لاسکے۔

اپنے پیغام میں مفتی انس نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ثناء خان جیسی بیوی عطاء کرکے میرے لیے بڑے ہی کرم کا فیصلہ فرمایا، جبکہ شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ ثناء خان اور مفتی انس بالترتیب سرخ اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ ثناء خان نے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ جیسا قدر کرنے والا مجھے اور ہم سب کو بنا دے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے حوالے سے بتایا کہ مفتی انس کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ راتوں رات نہیں لیا بلکہ میں نے اس جیسے انسان کے لیے سالوں دعائیں مانگی ہیں۔

اپنے دئیے گئے ایک انٹرویو میں ثنا خان نے بتایا کہ اپنے شوہر سید انس سے پہلی ملاقات اور ان کے شوہر نے کس طرح ان کی زندگی کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ثناء خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر پہلی بار 2017 میں مکہ میں ملے تھے۔

مزید پڑھیں: مفتی انس سے شادی کے لئے برسوں دعائیں مانگی ہیں، ثناء خان

Related Posts