رحیم یار خان پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی زیورات اور اسلحہ برآمد
سٹی سرکل پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے جن کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 4 ملزم خواتین کے اغواء میں بھی ملوث ہیں جبکہ دو ملزم میڈیکل اسٹورز اور ایزی پیسہ شاپ پر ڈکیتی میں ملوث تھے جبکہ 3 مزید ملزمان کو بینکوں کے باہر لوگوں کو نوسر بازی کے زریعے نقدی لوٹنے پر گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو CCTV فوٹیج میں چہرے شناخت ہونے پر ٹریس آؤٹ کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے جن پر 20/20 مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقدی زیورات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والی اشیاء کو ان کے اصل مالکوں کےحوالے بھی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5روز کیلئے جیل بھیج دیا