راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم نے ویڈیو بیان جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم نے ویڈیو بیان جاری کردیا
راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم نے ویڈیو بیان جاری کردیا

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کا موقف سامنے آ گیا۔

راحت فتح علی خان کے ملازم نوید حسنین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں اُس کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں انکا شاگرد ہوں۔

نوید حسنین کا کہنا تھا کہ ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں۔

ملازم نوید حسنین کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل کا تھا جو مجھ سے گم ہوگیا تھا، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھو ٹ کا پلندہ ہے۔

ملازم نوید کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

Related Posts