شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات شیخوپورہ کے تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ہے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے 80 سالہ شاہ محمد، ان کی اہلیہ 62 سالہ عشرہ، 18 سالہ بیٹی کرن اور 8 سالہ پوتے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

پولیس واردات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے واردات سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Posts