کراچی کی مشہورومعروف سوغات ربڑی دودھ، آن لائن بھی دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوں تو دودھ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں الگ الگ اور منفرد فلیورز میں دستیاب ہے تاہم ربڑی دودھ کا ایک الگ ذائقہ اور مزہ ہے جو دیگر فلیورز میں نہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع حاجی اصغر ربڑی والے طویل عرصے سے عوام الناس کی خدمت میں ربڑی دودھ پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی میں ہماری پہلی برانچ ہے اور یہاں ہم نے نیا نیا ربڑی دودھ کا کام شروع کیا ہے۔

ناگن چورنگی کے بعد اورنگی ٹاؤن میں حاجی اصغر ربڑی کی دوسری برانچ کھولی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ربڑی دودھ کی ابتدا بھارت سے ہوئی تھی جو آزادی سے قبل بھارت میں ہی بنتا اور استعمال کیاجاتا تھا۔

حاجی اصغر ربڑی کے نمائندے فیضان علی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ربڑی دودھ دستیاب ہے جس میں عموماً تمام روایتی اجزا شامل کیے جاتے ہیں جبکہ ہمارے پاس دودھ اور ربڑی الگ الگ موجود ہوتی ہے۔

فیضان علی کا کہنا ہے کہ جب ہمارے پاس کوئی شخص ربڑی دودھ کا لطف اٹھانے کیلئے آتا ہے تو ہم اسے دودھ، ربڑی اور فالودہ مکس کرکے بنا کر دیتے ہیں۔ ربڑی اور فالودہ دونوں ہم خود بناتے ہیں۔ جسے بچے اور بڑے شوق سے پیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر جو بچے دودھ پینے میں والدین کو تنگ کرتے ہیں، وہ بھی ہمارا بنایا ہوا ربڑی دودھ آسانی سے پی لیتے ہیں کیونکہ فالودہ بچوں کو پسند ہوتا ہے۔ ایک گلاس میں 270 گرام دودھ ہوتا ہے، تقریباً 50گرام ربڑی اور فالودہ ہوتا ہے۔

یہاں ربڑی دودھ کے ایک گلاس کی تعارفی قیمت 100روپے رکھی گئی ہے۔فیضان علی نے کہا کہ ہمیں ربڑی دودھ کیلئے پورے کراچی سے فیس بک پیج اور واٹس ایپ پر بھی آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ آپ کراچی میں کہیں بھی ہوں، ہمارا رائڈر آپ تک ربڑی دودھ پہنچادے گا۔ 

 

Related Posts