مشہور ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آ گئی ہے۔
حسین ترین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اور ربیکا خان 25 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں ربیکا خان اور حسین ترین کو ایک کار کے اوپر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جیسے ہی کار آگے بڑھتی ہے، سڑک پر ان کی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔
ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تاریخ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس کے بعد ربیکا خان کو اپنی فیملی کے ساتھ شادی سے قبل کی تقریبات مناتے بھی دیکھا گیا۔