لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7میں شامل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فوکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے۔
جیمز فوکنر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہوچکے ہیں اور آخری کے دو میچز میں شامل نہیں ہوں گے۔
جیمز فوکنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کے متمنی تھے، کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان سے برتا جانے والے سلوک غیر مناسب ہے۔
جیمز فوکنر نے کہا کہ وہ اپنے پورے وقت کے لیے یہاں موجود رہے ہیں لیکن ان سے بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور علیحدہ کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 7، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ آج ہوگا