پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 186رنز کا ہدف دے دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 186رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 186رنز کا ہدف دے دیا

لاہور: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے، زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو حضرت اللہ زازئی 4 گیندوں پر 1 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ 7، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لیام لیونگسٹون بھی 3 گیندوں کا سامنا کرکے کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جنہیں نسیم شاہ نے کلین بولڈ کردیا۔ دوسری جانب سے محمد حارث نے نسبتاً اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تاہم محمد حارث بھی وکٹ پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 17 گیندوں پر 29 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہیں غلام مدثر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔

شعیب ملک اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی اپنی ففٹی مکمل کی۔ 131 کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک 58 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

آگے آنے والے بیٹسمین ردر فورڈ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں نسیم شاہ کی گیند پر خرم شہزاد نے کیچ آؤٹ کیا۔ 132 کے مجموعی اسکور پر زلمی کی 5 وکٹیں گر گئیں۔

حسین طلعت نے 51 جبکہ بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو 185 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہاب ریاض ناٹ آؤٹ رہے تاہم رنز میں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکے۔