پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد جبکہ پشاورزلمی کی قیادت قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ کھیل چکی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ اپنے دوسرے میچ میں انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

دوسری جانب پشاور زلمی بھی اب تک 2 ہی میچ کھیل چکی ہے، اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کردیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

Related Posts