کوئٹہ نے ڈاکٹرز نے کورونا سے بچاؤ کیلئے کرفیو کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quetta doctors call for 20-day curfew to prevent coronavirus

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر میں 20 دن کے کرفیو کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے وینٹیلیٹرز اور آکسیجن کی کمی دور کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ کے ڈاکٹروں نے وزیر اعظم عمران خان سے متاثرہ طبی کارکنوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طبی عملے کی بے مثال خدمات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

ڈاکٹروں نے عوام پر زور دیا کہ وہ رمضان کے موقع پر گھر پر دعا کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔ انہوں نے لوگوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تاکید کی۔

ینگ ڈاکٹرز نے تاجربرادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار بند رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار انسانی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ۔

کوئٹہ کے ڈاکٹروں نے صوبے میں شعبہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کوناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ذاتی حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ میں 182 بچے کورونا کا شکار

ینگ ڈاکٹرزکا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود ہیں  لیکن آکسیجن نہیں ہے، ڈاکٹروں نے صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts