پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ نہیں منائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔
گزشتہ روز سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی دوسری سالگرہ تھی تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے نہ توکوئی پوسٹ شئیر کی گئی اور نہ ہی اُن کی سالگرہ مناتے ہوئے انٹرنیٹ پر کوئی ویڈیو سامنے آئی۔
سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی شادی کی سالگرہ کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سجل نے پہلے بھی اپنی شادی کی سالگرہ سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں لگائی تھی اور احد نے بھی بعد میں اس حوالے سے پوسٹ کیا تھا بعدازاں صارف نے کہا کہ فضول میں کنٹروورسی نہیں پھیلائیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اُن کی اپنی زندگی ہے وہ جیسے چاہے گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں:تجسس سے بھر پور، نیلم منیر کی فلم ‘چکر’ کا ٹریلر جاری