پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، شیخ رشید
پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے پاکستان میں قطر کے سفیر عزت مآب جناب شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان، قطر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

وزیر داخلہ نے اپنے حالیہ دورے کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قطر کے امیر اور وزیر اعظم کے لئے نیک تمناؤں کااظہارُکیا۔

اس موقع پر قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی اور امن و سلامتی کےلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو رمضان کی مبارکباد

Related Posts