قطر کا پاکستان کو 2 بلین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر نے معاشی بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 2 بلین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

29 اگست کو ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کے اجلاس سے قبل پاکستان نے دوست ممالک سے 4 بلین ڈالر کی مالی اعانت حاصل کر لی ہے جو رکے ہوئے پروگرام کو بحال کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک شرط تھی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج قطر کے دار الحکومت دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ قطر کی امداد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن میں بہتری آئے گی اور پاکستانی روپیہ کو مزید تقویت ملے گی جو بلومبرگ کے ٹریک ڈیٹا کے مطابق اس ماہ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

Related Posts