امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا، جنرل سلیمانی کی بیٹی زینب کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zeinab Soleimani Qassem Soleimani's daughter

تہران: ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔

زینب سلیمانی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پرسیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں اداکردی گئی، تدفین کل آبائی علاقے میں ہوگی

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔

پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران نے بدلہ لیا تو امریکا حملہ کرے گا۔ایران پرحملہ کیا گیا تو اسرائیل کو دنیا کے چہرے سے مٹا کر رکھ دیں گے۔

Related Posts