سلیم مانڈوی والا کے بیٹے کومیوا شاہ قبرستان کے واقع نور باغ میں سپردخاک کردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saleem Mandviwalla's eldest son passes away

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے بڑے بیٹے عامرمانڈوی والا کومیوا شاہ قبرستان کے واقع نور باغ میں سپردخاک کردیاگیا۔

سیاسی رہنمائوں نے سلیم مانڈی والا سے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیاہے۔سلیم مانڈی والا کے صاحبزادے34سالہ عامر مانڈوی والا گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈآئی سی یومیں زیر علاج تھے اوراتوارکی شب ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

بیٹے کی وفات پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’’میرا پہلا بیٹا عامر ہمیں چھوڑ کر چلا گیا، اللہ سے دعا ہے کہ اسے جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور مجھے اور میرے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے‘‘۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے انتقال پر سلیم مانڈوی والا اور ان کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیاہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایک والد کے لیے اس کے جوان بیٹے کی موت ناقابل برداشت چیز ہے۔

مزید پڑھیں: ہم علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور سلیم مانڈوی والا کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی روح اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

دریں اثنا مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوجوان بیٹے کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Related Posts