سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹ عدالت میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹ عدالت میں پیش
سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جن کی میدیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ پر غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جس کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ عدالت میں قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، شرجیل میمن اور دیگر نے ضمانت کیلئے درخواست دی ہوئی ہے جس کی سماعت کی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قائم علی شاہ کورونا کا شکار ہیں۔

وکیلِ صفائی نے عدالت کے روبرو سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ بیمار ہونے کے باعث عدالت میں حاضری سے قاصر ہیں تاہم شریک ملزم شرجیل میمن عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس پر عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع منظور کی۔

معزز عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت کے موقعے پر تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔ نیب نے قائم علی شاہ پر من پسند افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے اور کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مخالفیں کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں بہت کمزور ہوچکی ہے،لیاری کے جیالوں کا جلسہ مخالفیں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

 سید قائم علی شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے حوالے سے لیاری میں منعقدہ جلسے کے متعلق 2 ماہ قبل گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ہمارا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، قائم علی شاہ

Related Posts