اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید سے قومی اسمبلی میں ذاتی سوالات پوچھ لئے، ایوان میں تعویذ کا بھی تذکرہ کیا۔
رہنما پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے مراد سعید کی تقریر پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید سوات کے عوام سے اپنے نانا کے بارے آگاہی حاصل کریں۔
اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ صحت کارڈ ہو یا کسان کارڈ فراڈ کے تعویذ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک سے کینسر ، جگر ، گردوں اور دل کے مریض مفت علاج کے لئے سندھ آتے ہیں۔
سندھ میں کسانوں سے گندم 22 سو روپے من خریدی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں کسانوں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مراد سعید بتائیں 200 ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں پڑے ہیں۔
اس سے قبل عبد القادر پٹیل نے کہا تھا کہ تفتان، تبلیغی اجتماع اور امدادی رقم کی تقسیم میں بدنظمی سے وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا پھیلایا۔
عبد القادر پٹیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ خیبرپختونخوا میں مستقل وزیر صحت تک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ میں قادر پٹیل کی غیر اخلاقی گفتگو، مہوش حیات کا غصے کا اظہار