کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 سال بعد واپسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 سال بعد واپسی
کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 سال بعد واپسی

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول زمانہ ہونے والے میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 پہلے کے تمام تر سیزنز کے مقابلے میں سب سے مختصر ہو گا اور اس میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر 12 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

معروف میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے 13ویں سیزن کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ اس سیزن میں صرف اوریجنل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔

سیزن 13میں 8 سال بعد معروف پنجابی ریپر بوھیمیا بھی نظر آئیں گے جب کہ سیزن 13 میں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، میشا شفیع، علی نور، اعزاز، مہدی ملوف، عمیر جسوال، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، ساحر گُل خان، نوازش، علی پرویز مہدی، فریحہ پرویز اور شہروز حسین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن روحیل حیات کے پروڈیوس کرنے کے بعد 7 سے 10 سیزن معروف بینڈ اسٹرنگز نے پروڈیوس کیے تھے۔

بعد ازاں سیزن 11 زوہیب قاضی اور ‘نوری بینڈ’ کے علی حمزہ نے پروڈیوس کیا اور پھر سیزن 12 کو ایک بار پھر روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس سیزن نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Posts