صوبہ پنجاب بھی کورونا وائرس سے بچ نہ سکا‘ پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب بھی کورونا سے بچ نہ سکا‘ پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی
پنجاب بھی کورونا سے بچ نہ سکا‘ پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

لاہور: پنجاب بھی کورونا سے بچ نہ سکا‘ پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی‘ میو اسپتال میں زیر علاج 54سالہ شخص میں کیس کی تصدیق ہوگئی‘ تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صوبائی وزیر صحت یاسین راشد نے بھی لاہور میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق کردی اور کہا کہ مریض کے رشتہ داروں، طبی عملے اور مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔

مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

10 مارچ کو برطانیہ سے آنے والے 54 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق مریض کو علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ شب ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ نجی لیبارٹری میں کیا گیا تھا‘ اس کے بعد تمام صورتحال سامنے آئی۔

Related Posts