لاہور قلندرز نے اہم میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز نے ایم میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی
لاہور قلندرز نے ایم میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی اور ایونٹ میں پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف کرس لین کی سنچری اور فخرزمان کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ پر ہی حاصل کرلیا

لاہور قلندرز کی جانب سے فخراور کرس لین نے ٹیم کو 100 رنز کاآغاز فراہم کیا، فخرزمان نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی اننگز کو زیادہ آگے نہ بڑھاسکے 57 رنزبناکر کر آؤٹ ہوگئے۔

جبکہلاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں معین علی کو آؤٹ کردیااور اگلے ہی اوور میں ذیشان بھی محمد حفیظ کا شکار بنے، دونوں بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور روہیل نذیر نے بہترین کھیل پیش کیا اورلاہور قلندرز کے لیے مشکل کھڑی کردی اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل دیا۔ روہیل نذیر 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے نصف سنچری اسکور کی، وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویسا اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Posts