پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کی بزدار حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان تشکیل پا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات مئی کے دوران منعقد کرائے گی۔ وزیرِ بلدیات محمود الرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن 2 مراحل میں مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں، اپوزیشن جماعتوں نے قرارداد جمع کرادی

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، نیبر ہوڈ کونسلز میں پی ٹی آئی کو شکست

صوبائی وزیرِ بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی قانون کے مطابق براہِ راست انتخابات سے بدعنوانی کا خاتمہ اور مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی۔ یہ افسوسناک ہے کہ وارڈز کے ساتھ بار بار چھوٹی موٹی چھیڑ چھاڑ سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگیا۔

وزیرِ بلدیات محمود الرشید نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو درست طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی، عثمان بزدار حکومت مقامی حکومت کو آزادی دینا چاہتی ہے۔ اراکینِ اسمبلی قانون سازی کی بجائے بلدیاتی کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے اہم مرحلے کے دوران نیبر ہوڈ کونسلز میں بھی ہار گئی جبکہ چیئرمین کی زیادہ تر نشستیں آزاد امیدواروں یا پھر جمعیت علمائے اسلام کے نام رہیں۔

 خیبر پختونخوا اور وفاق کی حکمراں سیاسی جماعت کو صوبے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑے جھٹکے کا سامنا رہا۔ مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مار لیا۔ جے یو آئی کے 49جنرل کونسلرز چیئرمین بن گئے۔

Related Posts