وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور: وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی پہلوان انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرا اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔

خیال رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے حیدرعلی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ “دل خوش ہوا” جاری کردیا

Related Posts