لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخواحکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے شروع ہوں گی اور 45 دن یعنی 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
تاہم صوبے کے میدانی علاقوں میں واقع کالجز اور یونیورسٹیز میں تعطیلات نہیں ہوگی۔
دریں اثناء پنجاب حکومت نے بھی سرکاری و نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکرٹری ایچ ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اعلیٰ تعلیمی ادارے (HEIs) 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کا سپریم کورٹ سے پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 2 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔سندھ حکومت نے 8 دسمبر کو صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔