شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court extends interim bail of Shehbaz, Hamza in money laundering case

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال کے باعث سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہبا کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

اس حوالے سے وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پررہائی قانون کے مطابق ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا 3 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر علالت کے باعث انتقال کر گئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی تاہم اس حوالے سے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈول کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts