الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سنگل بینچ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اس سے قبل گورنر پنجاب بھی الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،گورنر پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو تاریخ سے متعلق گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا،گورنر کے پاس ایسا کوئی آئینی اختیار نہیں اور انہوں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی لا الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر وضاحت طلب کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور تحریری فیصلہ بھی جاری کیا گیا۔ جسٹس جواد حسن نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

Related Posts