پنجاب اسمبلی عمران خان کی حمایت میں وزیر اعظم کیخلاف کھڑی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مخالف ریمارکس دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی نے قرار داد منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف دی چیئر میاں شفیع کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعظم کے خلاف قرار داد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

قرار داد کے مطابق شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کو فراڈ قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈ ہے۔

قرار داد کے متین میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم خود پیشیاں بھگت رہا ہے جس کا پورا ٹبر جھوٹا ہے، یہ لوگ آج تک لندن فلیٹس سے متعلق موقف ایک نہ کر سکے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related Posts