عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفیکیشن کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی 10 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس، ٹوکن ٹیکس 300 روپے سے بڑھا کر 8000 روپے سالانہ کردیا۔

ٹرانسپورٹ اونر کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں 133 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی ہے لیکن ڈیزل کی قیمت ابھی بھی زیادہ ہے اِس کے باوجود بھی کرایوں میں کمی کررہے ہیں۔

ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ نے کہا کہ راولپنڈی کے کرایہ میں 100 روپے، فیصل آباد 50 روپے، ملتان 100 روپے، صادق آباد 200 روپے تک کمی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اڈا پرچی اور اضافی پرچیوں کا خاتمہ کر یں ہم مزید کرایوں میں کمی کر دئینگے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 40 روپے 54 پیسے کمی اور  پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کی ہے۔

Related Posts