پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات سے قبل قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے عوامی اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے بغیر پیشگی اجازت جلوسوں، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا نے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
جعلی پولیس مقابلہ، گرفتار زخمی ڈاکو 2 نوجوان بھائی نکلے
محکمۂ داخلہ کے مراسلے میں بغیر پیشگی اجازت کے کسی بھی جگہ جلسے جلوس یا عوامی اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے۔ اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امن امان کی سنگین صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کی کمی کی صورت میں اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ علاقوں کو قواعد و ضوابط پر آگہی دینا ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے اور دہشت گردی سے بچا جاسکے۔
آج سے 2 روز قبل باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کنونشن میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔