ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا
ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا

لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پنجاب انتخابات کے لیے ’پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم‘ کے معاملے پر زمان پارک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے۔

پی پی 141 کے کارکنوں نے کیمپ کے اوپر بینرز آویزاں کر رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج تھے۔

بینرز پر امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے درج تھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی درج تھا کہ ہم 2009 سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ٹکٹ ہمارا حق ہے۔

کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر توجہ دی جائے بصورت دیگر آخری سانس تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

زمان پارک سے نکلتے ہوئے مظاہرین نے فواد چوہدری کی گاڑی کو بھی روک لیا۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:مفت آٹا اسکیم: پنجاب حکومت نے شاہد خاقان کے کرپشن الزامات مسترد کردیئے

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں واضح لکیر سامنے آئی ہے۔

Related Posts