سندھ میں پی ٹی آئی کارکنوں پرزمین تنگ کردی گئی ہے،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں ایس ایس پی جیکب آباد نے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے۔

آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سندھ حکومت کے پورے نظام کی بساط لپٹنے کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ پی ٹی آئی رہنما ملیحہ سومرو پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو ایڈووکیٹ اجمل سولنگی بھی موجود تھے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج چیف جسٹس نے کہا ہے سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے میں کہتا ہوں کہ سندھ میں کوئی سہولیات موجود نہیں سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

میں چیف جسٹس صاحب کا شکر گذار ہوں مگر شیم آن یو کہنے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،سندھ میں کرپشن گیم آن ہے سندھ میں ڈاکو راج بھتہ خوری عروج پر ہے،سندھ میں چوالیس ارب کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،پ پ والوں نے مخالفین پر حملے کروانا شروع کر دیئے ہیں۔

سندھ میں ڈاکو راج ہے ہمارے پی ٹی آئی سپورٹر پر پولیس کے ذریعے کارروائیاں کر رہے ہیں ایس ایس پی جیکب آباد ان پر حملے کروا رہے ہیں،اعجاز جکھرانی کے لوگ محمد میاں سومرو کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پولیس ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،نسلا ٹاور سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،یہ دیکھا جائے نسلا ٹاور کی لیز کس نے کی،سندھ حکومت نے یہ قبضہ کروا کر دیا،سندھ کے محکمے ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کیٹیگری سی میں امیدوار نامزد

سپریم کورٹ سے اپیل ہے مکینوں کو ان بلڈرز سے معاوضہ دلوایا جائے،نیب بلڈرز اور این او سی دینے والے افسران کو گرفتار کرے، میری ہمدریاں نسلا ٹاورکے مکینوں کے ساتھ ہیں۔

Related Posts