ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shiekh rasheed presser
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیے، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ  پارٹی فنڈنگ کیس کا بہت شور ہے،تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے فنڈز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ، الیکشن کمیشن کے بجائے سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے،تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔

لاہور میں ریلوے ہیڈکواٹرز میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پشین گوئی کردی تھی کہ آصف علی زرداری کے خلاف چلنےوالےکیسز بھی جلد ختم ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کے لوگوں نے رقم دینا شروع کردی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے خزانہ بھرنا شروع کردیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی واپسی پر تحقیقات ہونی چاہیے جو ہر چند گھنٹوں میں سابق وزیراعظم کے پلیٹلیٹس کی تعداد بتا کر لوگوں کو خوفزدہ کررہے تھے، میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ نواز شریف آج مرا یا صبح مر جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ریلوے کے حوالے سے میٹنگ کی، وزیر اعظم نے 2 ٹیکنیکل ایڈوائزرز کے لیے منظوری دی ہے، جو زمین کے معاملات سمیت دیگر معاملات دیکھیں گے۔ وزیر اعظم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ چلے گئے، عمران خان نے کہا تھا این آر او نہیں دوں گا اور نہیں دیا،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، نواز شریف لندن میں ہیں وزیراعظم نے ان کو این آر او نہیں دیا جبکہ مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ لاہور جلو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو واہگہ بارڈر اور جلو پارک کے لئے اگلے ہفتے سے چلنا شروع ہوگی۔ محکمے سے متعلق وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کا خسارہ 3 سال میں ختم ہوگا، فریٹ آگے ہے، پچھلے سال 10 بلین کا ٹارگٹ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ریلوے دنیا میں نمبر ون پر ہے۔ چین سے ایم ایل ٹو پر بھی بات کر رہے ہیں۔ سی پیک سے متعلق امریکا کو تحفظات ہیں، سی پیک پر امریکی تحفظات یہ ہے چین ملکی ترقی میں کلیدی کردار کیوں ادا کررہا ہے، امریکا مطلب پر دوستی دشمنی کرتا ہے،چین ہمارا بہترین دوست ہے چین سے ہی ایم ایل ون بنانا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فارنگ فنڈنگ کیس کا بہت شور ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیئے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کر نکلے گی، الیکشن کمیشن کے بجائے سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے۔

Related Posts