پی ٹی آئی کا یو سی چیئرمین شکیب قائم خانی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر گرفتار، مستقبل کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI UC chairman arrested for anti-state social media posts
حیدرآباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے یو سی چیئرمین کو ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے حیدرآباد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے یونین کونسل 115 کے چیئرمین شکیب قائمخانی کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق شکیب قائمخانی نے مسلسل سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد شیئر کیا۔ ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کے الزام میں ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور خوف و ہراس پھیلانے کے رجحان کو روکا جا سکے۔ اس کے تحت سزا میں قید اور جرمانہ شامل ہو سکتا ہے۔
تجویز کردہ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار ہوگا۔
ترمیم کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی  ایسے مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کر سکتی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں یا افراد کو نشانہ بنائے یا پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف ایک اہم قدم ہیں تاکہ ملکی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts