پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر 25اراکین کی رکنیت ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: تحریکِ انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر 25 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہونے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے رکنیت منسوخی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محرم کی سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ

مجموعی طور پر 25اراکین کی رکنیت ختم کی گئی جن میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، ظہور شاکر، ولسن وزیر، ضیاء اللہ بنگش، شاہ فیصل، شوکت علی، شیر اکبر خان، سید غازی غزن جمال شامل ہیں۔

سیّد اقبال میاں، صالح محمد، اشتیاق ارمڑ، مفتی عبید اللہ اور ندیم خیال کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اراکین کی پارٹی رکنیت ختم ہونے سے ان کی اسمبلی رکنیت بھی از خود ختم ہوجائے گی۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے اراکین کی رکنیت حکومت کے اختتام سے چند ہی روز قبل ختم کی ہے جس سے 25اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنی نشستوں سے محروم ہوجائیں گے، تاہم اگست کے آغاز میں ہی اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Posts