تحریکِ انصاف عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین مصالحت کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان
ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

لاہور: تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین مصالحت کیلئے تیار ہے تاکہ جمہوریت اور پارٹی کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت اس وقت جیل میں ہیں۔ تحریکِ انصاف کی دوسری سطح کی قیادت ان راستوں اور ذرائع کی تلاش میں مصروف ہے جو اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کی راہ ہموار کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی سی آئی میں 90 دن میں انتخابات کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔احسن اقبال

بعض پی ٹی آئی رہنما یہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر تحریکِ انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین کشیدگی مستقل برقرار رہی تو اس سے ملک، ادارے یا جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور ایسے رہنماؤن کی خواہش ہے کہ اسٹیبشلمنٹ پارٹی کے خلاف اپنی پالیسیوں کا از سر نوتجزیہ کرے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے مؤقف کو فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے نرم کرنے پر کام کرسکتے ہیں۔ جتنی جلدی اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے مابین غلط فہمیاں دور ہوں گی، ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے اتنی ہی اچھی بات ہوگی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے پیچھے پہلے تو بیرونی سازش کا بیانیہ چنا اور پھر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر الزامات عائد کیے تھے۔ تاحال اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے مابین کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔

Related Posts