عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی، لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور پولیس نے عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی پر دھاوا بول دیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریکِ انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی ریلی میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو زمان پارک کینال روڈ سے ہی گرفتار کرنا شروع کردیا۔ زمان پارک کے قریب واٹر کینن اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس، ملزم نے سارہ انعام کو پلاننگ سے قتل کیا۔والد

قبل ازیں پی ٹی آئی نے لاہور میں عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی کا مقصد عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں سکیورٹی صورتحال اطمینان بخش نہیں۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن صوبائی محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ آج لاہور میں مظاہروں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ پابندی کا سلسلہ 7روز تک جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر لگائی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی تھی۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر 13مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کریں گے۔

 

Related Posts