راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا پاور شو، اجازت کیلئے ڈی سی کو درخواست جمع کرا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی دھرنا کیس، عدالت کا قانون کے مطابق کارروائی کرنیکا فیصلہ
پی ٹی آئی دھرنا کیس، عدالت کا قانون کے مطابق کارروائی کرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راوالپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں پاور شوکے لئے اجازت کے لیے ڈی سی دفتر کو درخواست جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے 26 نومبر کو راولپنڈی میں سیاسی شو کرنے کی کال دینے بعد آج چھٹی کے دن کے باوجود ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے پاس عوامی جلسہ/دھرنا دے گی۔

مزید پڑھیں:26 نومبر کے جلسے کا اسٹیج کہاں سجے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

سابق وزیر اعظم عمران خان اس کی قیادت کریں گے، سیاسی شو میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شرکت کرے گی اس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے معقول انتظامات کرے۔

Related Posts