مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ ہے، فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ ہے، فیاض الحسن چوہان
مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ ہے، فیاض الحسن چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تسنیم حیدر شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد علی باکسر اور شیر علی اس بات کی حقیقت ہیں کہ ن لیگ مخالفین کو رستے سے ہٹانے میں ماہر ہے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ لندن میں بنا۔

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر نواز شریف کے انتہائی قریبی کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ لندن میں بیٹھ کر کوئی بھی کسی پر غلط الزام نہیں لگاتا۔ لندن کی عدالتیں اور قانون ہر لحاظ سے تحقیقات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوچ سمجھ کر اور ساری چیزوں کو مد نظر رکھ کر تسنیم حیدر شاہ نے اعتراف اور انکشاف کیا ہے۔ پاکستان کی عدالتیں تسنیم حیدر شاہ کو شامل تفتیش کریں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا پاور شو، اجازت کیلئے ڈی سی کو درخواست جمع کرا دی گئی

اربابِ اختیار تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرکے ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو آگے بڑھائیں۔

Related Posts