ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں ،کراچی کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے ، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI, MQM to work together for Karachi's development: Asad Umer

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کے 4 کراچی کے عوام کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے، سندھ اور کراچی کی عوام سے وعدہ ہے ترجیحی بنیادوں پر کے 4 مکمل کروائیں گے،کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

الیکشن سے قبل ہماری بڑی سیاسی شخصیات کہتے تھے کہ لیاری کے اندر کسی بڑی شخصیت کی شمولیت کرائی جائے جس کا بہت بڑا نام ہو اور ہمارا یہ ماننا تھا کہ لیاری تبدیلی کے لیے اس وقت ووٹ دے گا جب اس کو چہرہ بھی تبدیلی کا نظر آئے گا ۔

شکور شاد نے نہ صرف مقابلہ کیا پر بڑے بڑے بتوں کو گراکر دکھایا میری ایک ہفتہ قبل فہمیدہ مرزا سے ملاقات ہوئی تھی انہیں میں نے کہا تھا کہ لیاری کے لیے ہمیں کوئی کھیل کا کوئی منصوبہ دیں تاکہ اسے ہم باقاعدہ اگلے بجٹ میں شامل کراسکے لیاری کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے وہ آگے آکر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں پی ٹی آئی رہنماء غنی اعوان ، جلال بچلانی کی جانب سے قائم کردہ مفت ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شکور احمد شاد ، اراکین اسمبلی رمضان گھانچی ، سدرہ عمران ، ڈاکٹر سنجے گنگوانی ، ادیبہ حسن ، عدیل احمد ، سربراہ بیت المال سندھ و سینئر نائب صدر کراچی حنید لاکھانی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

اسد عمر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میری کچھ دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی کراچی کے کچھ منصوبوں کے حوالے سے میں نے انہیں کہا تھا اور میڈیا پر بھی کہا کہ جہاں پر عوام کی ترقی ، ترقیاتی منصوبے اور فلاح کے کام میں کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔

چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ووٹر ہو اگر سیاسی جماعت چاہے وہ کوئی بھی ہو وہ اگر پاکستان کی عوام کی خدمت کریں گے تو ہم ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کے فور کا منصوبہ کراچی کی عوام کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے 26کروڑ گیلن پانی ہم نے کینجھر سے کراچی لیکر آنا ہے میرا سندھ حکومت اور کراچی کی عوام سے وعدہ ہے کہ اس منصوبے پر مزید خرچ ہونے والی رقم کا پچاس فیصد وفاق سے ہم دلوائیں گے اور اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کریں گے ۔

پورٹ یہاں سے قریب ہے شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے اس لیے لیاری ایکسپریس وے یا نادرن بائے پاس کسی ایک منصوبے کو یہاں تک بڑھایا جائے گا جس سے مقامی لوگوں کو سہولت ملے گی ۔

احساس پروگرام ، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں اور خواتین کو زیادہ فائدہ ہوگا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے وزیراعظم نے کل بھی میٹنگ کی ہے اس سلسلے میں فروری کے مہینے میں وزیراعظم بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں اسی مہینے میں مہنگائی کی کمر توڑ ڈالیں گے اور فروری میں ہی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوکڑی سزا دی جائے گی ہمیں اس شہر اور اس شہر کے لوگوں سے پیار ہے اس لیے یہ شہر ہمارا ہے آج ایک حکومت وفاق میں موجود ہے جو اس شہر کو اپنا سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیں:بی آر ٹی منصوبہ:شہباز شریف اور پرویز خٹک کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

اتحادی ہم سے ناراض نہیں ہیں ایم کیو ایم کا اور ہمارا مقصد ایک ہے ہم دونوں چاہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اس کا ازالہ ہو ایم این اے شکور شاد نے کہا کہ میں مبارکباد پیش کرتا ہوں غنی اعوان ، جلال بچلانی کو انہوں نے لیاری کی عوام کے لیے مفت ہاسپٹل بنایا تحریک انصاف عمران خان کے ویژن پر گامزن ہے لیاری کو ماضی میں حکومتوں نے صرف اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا لیکن ہم عوام سے کیے گئے وعدے ان کی خدمت کرکے پورے کررہے ہیں ۔

ہم ہر وقت اپنے لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں لیاری کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا لیاری میں منشیات کو عام کیا گیا ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نوجوانوں نے 25جولائی کو ظالموں کو شکست دی لیاری اب عمران خان کا قلعہ بن چکا ہے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی نے کہا کہ لیاری کے جذبے اور تبدیلی نے ملکر پیپلزپارٹی کو یہاں سے شکست دی تحریک انصاف کی سندھ میں حکومت نہیں لیکن ہم پھر بھی اپنے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔

سربراہ بیت المال سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا کہ مفت ہسپتال کے قیام پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ہسپتال لیاری والوں کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اسے ہم مزید آگے بڑھائیں گے لیاری کے مسائل اب حل ہونے جارہے ہیں عمران خان کراچی کی رونقیں بحال کرنے جارہے ہیں ۔

Related Posts