لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔
جھنگ سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، رانا شہباز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ آج کورونا وائرس سے مزید 136 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا مزید 136 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، کیسز ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز